44

سکھر، سماجی تنظیم کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا

سکھر، سماجی تنظیم کی جانب سے پاک فوج کی حمایت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، پاکستان زندہ باد پیپلز ویلفیئر آرگنائزیشن کی جانب ورلڈ گلوب چوک سے نیشنل پریس کلب تک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء کی جانب سے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ پائندہ باد کے زوردار نعرے لگائے گئے، ریلی کی قیادت وزارت سیال، مرتضیٰ گھانگھرو، شوکت جتوئی، شبانہ خاکی، اسماعيل چاچڑ، وحیدہ، ضمیر گھنیو، نثار وسیر، ممتاز مہر، مراد گڈانی و دیگر کر رہے تھے، انہوں نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاک آرمی کی تنصیبات پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، انہوں نے کہا کہ ہم جو چین کی نیند سوتے ہیں اس کے پیچھے پاک فوج کی بے شمار قربانیاں ہیں، بیرونی سازش کے تحت پاک فوج کے خلاف پروپیگنڈہ کی جا رہی ہے، لیکن ملک کے 22 کروڑ عوام پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کے تحت ملک کی پاک فوج کے خلاف غلیظ زبان بند کی جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں