سکھر ؛ اسمال ٹریڈرز کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی، ریلی سرافہ بازار سے ہتے گھنٹہ گھر سکھر اختتام ہوئے ریلی میں شرکاء نے ہاتھ میں پلے کارڈ اور قومی پرچم اٹھا کر پاک فوج کے حق میں نعرے لگاتے رہے ریلی کے رہنما، محمد جاوید میمن، عبدالرحمان ثاقب، محمد بچل مھر، سابق ایم پی اے دیوان چند چاولہ، اور سیاسی سماجی مذہبی اور تاجر رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج پاکستان کے سارے صوبوں کو جوڑنے پاکستان کی قومی سلامتی سمیت سرحدوں کی محافظ ہے، پاک فوج اور ان کی بے توقیری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، پاک فوج کو اللہ نے جو عزت اور عظمت پوری اسلامی دنیا میں دی ہے اور پاکستانی قوم کی دلوں میں انکی محبت کوئی کم نہیں کر سکتا، ایک گروپ کی جانب سے پاکستان کی مسلح افواج کی تنصیبات جناح ہاؤس لاہور کور کمانڈر پشاور ریڈیو پاکستان جیسے املاک کو نقصان پہنچانا انتہائی غدارانہ اور ملک دشمن عمل ہے، قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے تاجربرادری ہر موقع پر پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کے لئے کھڑی رہے گی.
