39

عبرانی زبان کا قدیم ترین بائبل پونے چار کروڑ ڈالر میں فروخت

اسلام آباد : نیلامی ادارے سوتھبیز نے 17 مئی بدھ کے روز کہا کہ چمڑے کی جلد والا عبرانی زبان میں ہاتھ سے لکھا ہوا بائبل تقریباً 1,100 برس قدیم ہے، جو نیویارک میں 38.1 ملین ڈالر میں فروخت ہوا۔بائبل میں مذکور، ہزاروں سال پرانا یہ ’سر‘ کس قدیم بادشاہ کا؟کوڈیکس سیسون نامی اس بائبل کی قیمت سن 1994 میں لیونارڈو ڈا ونچی کے کوڈیکس لیسٹر نامی مخطوطے کے لیے ادا کیے گئے 30.8 ملین ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔پوپ نے مغوی راہبہ کی رہائی کے لیے ایک ملین یورو تاوان کی منظوری دی، کارڈینل کا الزامتاہم سن 2021 میں امریکی آئین کے پہلے ایڈیشن کے لیے، جو 43.2 ملین ڈالر کی رقم ادا کی گئی تھی، اس سے یہ کم ہے، جو نیلامی میں فروخت ہونے والا مہنگا ترین مخطوطہ ہے۔ازدواجی زندگی سے ناخوش کئی مسیحی خواتین مذہب کی تبدیلی پر مجبورسوتھبیز میں عبرانی ثقافت کے ماہر شیرون لائبرمین منٹز نے کہا کہ اس کی قیمت سے، ”عبرانی بائبل کی گہری طاقت، اثر و رسوخ اور اس کی اہمیت کی عکاسی ہوتی ہے، جو کہ انسانیت کا ایک ناگزیر ستون ہے۔کوڈیکس سیسون کو اسرائیلی میوزیم میں رکھا جائے گانٹز نے کہا کہ وہ ”آج کے یادگار نتائج سے بہت خوش ہیں اور کوڈیکس سیسون جلد ہی اسرائیل میں اپنی شاندار اور مستقل واپسی کرے گا اور نمائش کے دوران اسے دنیا دیکھ سکے گی۔”سابق امریکی سفیر اور امریکن جیوش کمیٹی کے صدر الفریڈ ایچ موسیٰ نے کوڈیکس کو غیر منافع بخش امریکی ادارے ‘فرینڈز آف اے این یو’ کی جانب سے خریدا ہے۔اسے اسرائیل کے تل ابیب میں یہودیوں کے معروف اے این یو میوزیم کو ہدیہ کیا جائے گا۔الفریڈ ایچ موسیٰ نے کہا: ”عبرانی بائبل تاریخ کی سب سے زیادہ بااثر کتاب ہے اور یہ مغربی تہذیب کی بنیاد ہے۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ یہ یہودی لوگوں سے تعلق رکھتی ہے۔”سوتھبیز کے بقول نیلامی کا عمل صرف چار منٹ تک جاری رہا اور مقابلہ محض دو خریداروں کے درمیان ہی تھا۔دنیا بھر کے دورے کے ایک حصے کے طور پر اس مخطوطے کو مارچ میں نمائش کے لیے اے این یو میوزیم بھی رکھا گیا تھا۔کوڈیکس سیسون پہلے کس کے پاس تھا؟اس بائبل کا نام اس کے سابقہ مالک ڈیوڈ سلیمان سیسون کے نام پر ہے اور خیال کیا جاتا ہے کہ اسے سن 880 اور 960 کے درمیان تحریر کیا گیا تھا۔سیسون نے قدیم یہودی تحریروں کا اپنے پاس ایک ذاتی ذخیرہ بنایا تھا اور اس کتاب کو انہوں نے سن 1929 میں حاصل کیا تھا۔ان کی موت کے بعد سیسون کی جائیداد بکھر گئی اور سوتھبیز نے سن 1978 میں کوڈیکس کو برطانوی ریل پنشن فنڈ کو اس وقت تقریباً 320,000 ڈالر میں فروخت کر دیا تھا۔پھر سن 1989 میں برطانوی پنشن فنڈ نے اسے 3.19 ملین ڈالر میں بینکر اور آرٹ کے شوقین جیکی صفرا کو فروخت کر دیا۔ جیکی نے ہی بدھ کے روز اسے فروخت کیا ہے۔سوتھبیز کے مطابق صفرا نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کے لیے اس کتاب کی کاربن کی جانچ کراوئی تھی کہ یہ حلب کوڈیکس اور لینن گراڈ کوڈیکس جیسی دو دیگر پرانی بائبل سے بھی زیادہ قدیم ہے۔ یہ دونوں بائبل بھی عبرانی زبان میں ہیں اور یہ بھی کافی قدیم مانی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں