سکھر :،پاک افواج کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیلئے سکھر آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے ریلی کا انعقاد،افواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے حق میں نعریبازی کی گئی ،پاک فوج کے خلاف کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،رہنماؤں کا اظہار خیال ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی افواج پاکستان کی حمایت اور اظہار یکجہتی کیلئے آل پاکستان انجمن تاجران سکھر سندھ کی جانب سے (پاک فوج زندہ باد ) ریلی نکالی گئی شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جبکہ شرکاء کی جانب سے پاک فوج سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے حق میں فلک شگاف نعریبازی کی گئی ریلی میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری شان ہے،پوری قوم افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے اور پاک فوج کے خلاف کسی بھی گھناؤنی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا ،پاک فوج سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کی ملکی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا کہ افواج پاکستان سمیت دیگر سیکورٹی اداروں کے خلاف سازش کرنے والے عناصروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے
