سکھر ،:غریب آباد یونین سکھر کے صدر لالا عابد کھوکھر کو آل سکھر اسمال ٹریڈرز کی سپریم کونسل کے ممبر منتخب ہوئے پر شاپ غریب آباد یونین کے عہدیداران و ممبران نے مبارکباد پیش کی پھولوں کے ہار پہنائے اور سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا، غریب آباد یونین کے جنرل سیکریٹری ظفر صدیقی کی دوکان پر کی گئی تقریب حاجی محمد ریاض کھوکھر،عارف شیخ،عبدالرشید ریشی،عبدالرحمن عباسی،وحید لاشاری، عابد کھوکھر و دیگر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر ملک کی معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔چھوٹے تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے دن رات کوشاں ہیں۔بحثیت یونین کے صدر میں غریب آباد کے تمام تاجروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بازار کے مسائل چاہے وہ ٹیکس کے مسائل ہوں لاء اینڈ آرڈر کے مسائل ہوں صفائی کے مسائل ہوں ان کو ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کے لئے اپنی توانائیاں خرچ کی ہیں۔ال سکھر اسمال ٹریڈرز کے بانی حاجی ہارون میمن نے جو مجھ پر اعتماد کیا اور مجھے سپریم کونسل کا ممبر نامزد کیا ہے اس پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا سکھر ہمارا شھر ہے۔اس کے تمام تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کروں گا۔میں اپنے بازار کے تمام تاجروں کا مشکور ہوں کہ آج مجھے جو عھدہ ملا ہے یہ ان کے اعتماد کی وجہ سے ہے۔یونین کے تمام تاجر میرے بازوں ہیں۔
