48

سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے پر رضامند سعودی عرب سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک سال کے لیے 2ارب ڈالر کی رقم چار فیصد سالانہ منافع پر دینے پر رضامند ہو گیا

اسلام آباد : سعودی عرب پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے پر رضامند ہو گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب سٹیٹ بینک آف پاکستان کو ایک سال کے لیے 2ارب ڈالر کی رقم چار فیصد سالانہ منافع پر دینے پر رضامند ہو گیا۔ آئی ایم ایف کی شرط پوری کرنے کے لیے سعودی عرب سٹیٹ بینک آف پاکستان میں 2ارب ڈالر ڈیپازٹ کرانے پر رضامند ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر وفاقی کابینہ اس معاہدے کی منظوری دے دیتی ہے تو سٹیٹ بینک آف پاکستان کو خزانہ ڈویژن کی طرف سے اس معاہدے پر عملدرآمد کا اختیار دے دیا جائے گا۔ خزانہ ڈویژن کی طرف سے رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سعودی حکومت کی طرف سے شیئر کیا گیا مجوزہ ڈیپازٹ اگریمنٹ وزارت قانون و انصاف اور اٹارنی جنرل آفس کو کلیئرنس کے لیے بھجوایا گیا تھا۔دوسری جانب امریکہ نے پاکستان سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اصلاحات پر عمل کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائب معاون وزیر برائے پاکستان الزبتھ ہوسٹ نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف اصلاحات پر عمل کرے اور امریکہ تکنیکی مدد کے ذریعے پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے جن اصلاحات پر اتفاق کیا وہ آسان نہیں ہیں اور پاکستان آئی ایم ایف کی اصلاحات سے متعلق اقدامات کرے۔الزبتھ ہوسٹ نے کہا کہ پاکستان کو مزید قرضوں سے بچنے کے لیے آئی ایم ایف اصلاحات ضروری ہیں جبکہ پاک امریکہ سیکیورٹی تعلقات ایک برس میں بہتر ہوئے۔ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد پاک امریکہ تعاون جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرح امریکہ بھی ٹی ٹی پی کے بارے میں فکر مند ہے اور طالبان کو وعدے پورے کرنے پر زور دینا ہمارے مشترکہ مفاد میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں