41

عمران خان کی اپنی گرفتاری سے متعلق ٹویٹ پر مریم نواز کا ردعمل نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے، آج عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہو، لیگی رہنما کا ٹویٹ

اسلام آباد :  لیگی رہنما مریم نواز نے اپنی ایک ٹویٹ میں عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اللّہ سے توبہ کرو ان مظالم کی جو تم بیگناہوں پر کرتے رہے ہو۔ نواز شریف اور ہر اس شخص سے معافی مانگو جس پر تم نے جھوٹے الزام لگائے اور انھیں تکلیف پہنچائی۔یہ گرہیں جو تمھیں دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں تم نے خود لگائیں تھیں۔ کبھی تکبر اور رعونت کا پہاڑ ہوا کرتے تھے، آج عبرت کا نشان بنے بیٹھے ہو۔ جبکہ دوسری جانب عمران خان نے اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ پولیس نے میرے گھر کا محاصرہ کر لیا ہے، یہ شاید میری گرفتاری سے پہلے کا آخری ٹویٹ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں