43

صوبہ پنجاب میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن‘ 4 دہشت گرد گرفتار دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا

راولپنڈی : محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے صوبہ پنجاب میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سرگودھا، راولپنڈی اور گوجرنوالہ میں دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر بڑی کارروائیوں میں 4 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم داعش اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد اور خود کش جیکٹ بنانے کا سامان برآمد ہوا، دہشت گردوں میں سلمان، شیر زمان، ملک اسرار اور شیر خان شامل ہیں، دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کی جا رہی ہے، مجموعی طور پر رواں ہفتے 248 کومبنگ آپریشنز کے دوران 51 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے ہیں، کومبنگ آپریشنز میں 11 ہزار سے زائد افراد سے پوچھ کچھ کی گئی۔ادھر شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں کلئیرنس آپریشن مکمل کرلیا گیا، کلئیرنس آپریشن کے دوران تمام 6 دہشتگرد مارے گئے، کلئیرنس آپریشن گذشتہ شام شروع کیا گیا تھا، پیچدہ کلئیرنس آپریشن کا مقصد یرغمالیوں کی رہائی تھا، آپریشن میں ایک خاتون سمیت 6 افراد زخمی بھی ہوئے، آپریشن میں ایک شہری سمیت 7 جوان شہید ہوئے، کلئیرنسن آپرشن کے دوران 3 فیملیز کو ریسکیو بھی کیا گیا۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے مسلم باغ بلوچستان میں واقع ایف سی کے آفیس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حملے میں دو جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ شہدا کے اہل خانہ دکھ میں میں برابر کے شریک ہیں۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے نے گہرے دکھ کے ساتھ ساتھ شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز انتہائی بہادری، جانفشانی اور پوری قوت سے دہشت گردی کے ناسور کے خلاف نبرد آزما ہیں، ایف سی کے بہادر جوانوں نے چھپ کر حملہ کرنے والے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جس کے لیے ان کو حرام تحسین پیش کرتے ہیں اور اس اس بات کی امید کرتے ہیں کہ سیکورٹی فورسزاس عفریت کا ملک سے مکمل خاتمہ کر کے ہی دم لیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں