56

اسلام آباد :ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت دو ہفتوں کے لئے منظورکرلی

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی عبوری ضمانت دو ہفتوں کے لئے منظور کر لی جبکہ نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جمعہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی سربراہی میں جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل دو رکنی بنچ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ واضح رہے کہ عمران خان نے القادر ٹرسٹ کیس میں ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں