34

اسلام آباد : بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا، نوید قمر

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا،وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ سے پہلے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا، آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ایل سیز کی پابندیاں ختم ہو جائینگی،وزیر تجارت نے بتایا کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ایل سیز کھلنا شروع ہونگی خام مال دستیاب ہوگا، خام مال کی دستیابی سے برآمدات بڑھنا شروع ہو جائے گی،نوید قمر نے کہا کہ پرتعیش اشیا پر اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی 31 مارچ سے ختم ہوگئی ہے، کار ڈیلرز عوام کو سستی گاڑیاں فراہم کریں،وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ اگر کمپنیوں نے قیمت کم نہ کی تو حکومت اقدامات اٹھائےگی، چاہتے ہیں ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں