33

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی دوحہ میں قطر کے امیر سے ملاقات پاکستان اور قطر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور تازہ ترین علاقائی و بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسلام آباد : سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف زرداری نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری اور شہروں میں ہنگامہ آرائی پر ردِعمل دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہروں میں ہنگامہ آرائی قابلِ افسوس ہے۔14 سال جیل میں رہا لیکن کبھی جیالوں کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دی۔سرکاری املاک ، انتشار پھیلانے والے عمل کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔آصف زرداری نے کہا کہ عمران خان کو کرپشن کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی رہنماؤں نے عمریں جیلوں میں گزار دیں لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیا۔دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب عمران خان کے چاہنے والے ہیں،پی ٹی آئی کے 11 ارکان نے کل رات میرے گھر پر گزاری،اگر میرے دل میں کچھ ہوتا تو میں انہیں گرفتار کروا دیتا۔پی ٹی آئی ورکرز سے اپیل ہے کہ پاکستان ہے تو سب کچھ ہے،پاکستان ہے تو عمران خان سمیت ہم سب ہیں،فوج سمیت تمام ادارے ہمارے اپنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ناراضگی اور غصے میں بھول رہے ہیں کہ دشمن فائدہ اٹھا رہا ہے،بھارت پروپیگنڈا کر کے پاکستان کی بھیانک تصویر دکھا رہا ہے۔ فیصل واوڈا نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا پاکستان اس لیے بنا کہ ہم آپس میں لڑیں،جتنے بھی اختلافات ہوں جب پاکستان کی بات آئے گی تو ہم سب ایک ہیں۔پی ٹی آئی ایسا کام کرے نہ کرے جس سے عمران خان کو مزید مشکلات ہوں،خدارا احساس اور ذمہ داری کا مظاہرے کریں،پی ٹی آئی کارکنوں کا خون بہتا ہے تو وہ میرے اور آپ کے بچے ہیں۔ دوسری جانب رہنما تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نوجوانوں کو گمراہ کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے ملک کو تباہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ عمران خان نے لیڈر شپ کا کردار ادا نہیں کیا،پی ڈی ایم نے چیئرمین پی ٹی آئی کو عدم اعتماد کے ذریعے ہٹایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں