36

ترجمان پاک فوج کا عمران خان کے فوجی قیادت پر من گھڑت الزامات پر شدید ردعمل چیئرمین پی ٹی آئی بغیر ثبوت حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر الزام لگا رہے ہیں،الزامات من گھڑت ، بدنیتی پر مبنی اور ناقابل قبول ہیں،سیاسی رہنماء قانونی راستہ اپنائیں،پروپیگنڈے کیخلاف ادارہ قانونی کاروائی کا حق رکھتا ہے۔آئی ایس پی آر

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے فوجی قیادت پر من گھڑت الزامات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بغیر ثبوت حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر الزام لگا رہے ہیں،الزامات من گھڑت ، بدنیتی پر مبنی اور ناقابل قبول ہیں،سیاسی رہنماء قانونی راستہ اپنائیں،پروپیگنڈے کے خلاف ادارہ قانونی کاروائی کا حق رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بغیر ثبوت حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر الزام لگا رہے ہیں،ایک سال سے فوجی اہلکاروں پر سیاسی مقاصد کیلئے الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ الزام من گھڑت ، بدنیتی پر مبنی، افسوس ناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔ فوجی ، انٹیلی جنس اہلکاروں کو اشتعال انگیزی اور پروپیگنڈے کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔سیاسی رہنماء قانونی راستہ اپنائیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ادارہ جھوٹے، بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کاروائی کا حق رکھتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں