39

تم نے جو کرنا تھا کر لیا اب بس ،عمران صاحب ملک میں آر ٹی ایس ٹھیک ہوچکا ہے، سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم اور سہولت کارجا چکے ہیں، بجٹ کی آپ فکر نہ کریں، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

وفاقی وزیر: اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمرا ن خان تم نے جو کرنا تھا کر لیا اب بس، ملک میں آر ٹی ایس ٹھیک ہوچکا ہے، سلیکٹ ہو کر دوبارہ آنے کی سہولت ختم اور سہولت کارجا چکے ہیں، اس لئے بجٹ کی آپ فکر نہ کریں ۔ ہفتہ کو عمران خان کے بیان پراپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہہ وہ حکومت اب نہیں آئے گی جس نے چار سال معیشت تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری کی ۔وہ حکومت اب نہیں آئے گی جس نے ملک کو خارجہ محاذ پر تنہا کیا، سی پیک بند کیا، ملکی ترقی روکی ۔انہوں نے کہا کہ اب صرف عوام کے لئے بجٹ بنے گا ،فرح گوگی اور بشرا بیگم کے لئے نہیں، اب آٹا چینی بجلی گیس مافیا کا بجٹ نہیں، عوام کا بجٹ بنے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن ہو گا لیکن فارن ایجنٹ گھڑی چور اور ٹیریان کا والد سڑکوں پہ روئے گا ،چیخے گا اور پیٹے گا۔فارن فنڈڈ ایجنٹ تم توشہ خانہ ، فارن فنڈنگ اور ٹیریان کیس سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہو ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اقتدار کی خاطر آئین سے کھلواڑ تم نے کیا ،اقتدار کی خاطر آئین تم نے توڑا ، اقتدار کی خاطر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نمائندوں کی توہین تم نے کی ،اقتدار کی خاطر ملک کی ساتھ سائفر کی گھنائونی سازش تم نے کی۔انہوں نے کہا کہ کس منہ سے آئی ایم ایف کی بات تم کر رہے ہو؟ معاہدہ تم نے خود کیا، پھر اسے جانتے بوجھتے ہوئے توڑا ۔تم نے گھڑیوں، زمینوں، فارن فنڈنگ، آٹا چینی بجلی گیس چوری کے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم نے فرح گوگی اور بشری بی بی کے لئے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس۔تم نے 20ہزار ارب قرض لے کر بہت بجٹ بنالیے، اب بس ۔190 ملین پاؤنڈ کے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس ۔تم نے ملک کو مہنگا ئی، عوام کو بھوکا اور بے روزگار کرنے کے بہت بجٹ بنا لئے، اب بس۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن ملک میں ایک ساتھ اور آئینی مدت پوری ہونے پر ہوگا۔پی ٹی آئی تمہاری حرکتوں ، تمہاری لوٹ مار اور تمہاری غلیظ سازشوں کی وجہ سے کریش ہوئی۔پی ٹی آئی تمہاری کرپشن نالائقی اور ناہلی کو وجہ سے کریش ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ فارن ایجنٹ گھڑی چور نالائق، نااہل کی نہ پہلے منتخب ہو کر حکومت آئی تھی اور نہ کبھی آئے گی،وہ حکومت بجٹ بنانے جا رہی ہے جو منتخب ہوکر آئی ، جس نے پہلے بھی مہنگائی ختم کی ، ملک کو سستی روٹی ، بجلی اور گیس دی جو تم نے مہنگی کی ، ہم نے ملک سے دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ ختم کی جو تم نے واپس لائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں