47

عمران خان: نے چیف جسٹس پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے کال دے دی مافیا چیف جسٹس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہے،سب نے ہفتے کو ساڑھے 5 بجے سڑکوں پر نکلنا ہے،مجھے وزیر آباد اور جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی،سابق وزیراعظم کی گفتگو

لاہور : عمران خان نے سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے کال دے دی،انہوں نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے سب نے ہفتے کو ساڑھے 5 بجے سڑکوں پر نکلنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کیلئے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاؤں میں سوجن کے باوجود جا رہا ہوں کیونکہ عدالت نے طلب کیا ہے،مجھے وزیر آباد اور جوڈیشل کمپلیکس میں قتل کرنے کی کوشش کی گئی،وزیر آباد جے آئی ٹی کو اسی لیے سبوتاژ کیا گیا،اب مراد سعید ان کے نشانے پر ہے۔سابق وزیراعظم نے عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس اور آئین کے لیے ریلیاں کرنے والا ہوں،ملک بچاؤ،آئین بچاؤ اور سپریم کورٹ بچاؤ ریلیاں ہوں گی،ایک بار پھر پورے پاکستان کو کال دے رہا ہوں۔ہفتے کو ساڑھے 5 بجے پورا پاکستان ایک گھنٹے کیلئے باہر نکلے،پورا پاکستان چیف جسٹس سے اظہار یکجہتی کیلئے نکلے گا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ ججز کیخلاف ہر قسم کی حرکتیں اور پروپیگنڈا کرتے ہیں،اس وقت مافیا چیف جسٹس کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑا ہوا ہے،مافیا نے سپریم کورٹ کو تقسیم کر دیا اور آئین کی دھجیاں اُڑا رہا ہے۔حکمران الیکشن سے ڈرے ہوئے ہیں اس لیے چیف جسٹس کیخلاف جا رہے ہیں،مہنگائی اور بیروزگاری کے خوف کی وجہ سے یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ پر سنگین الزامات عائد کیے، نجی ٹی وی چینل 92 نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ نیب کو سابق باجوہ کنٹرول کررہا تھا، انہوں نے ہمیں الیکشن کرانے کا کہہ کر ٹرک کی بتی کے پیچھے لگا دیا، قمر باجوہ کے کہنے پر دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں