سکھر، : علاقے ٹاؤن شپ کی رہائشی بیوہ نسیم خاتون کھکھرانی نے اپنی والدہ بادام خاتون اور بچوں کے ہمراہ سکھر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرا شوہر امداد کھکھرانی 15مھنا قبل انتقال کرگیا، اب شوہر کے کزنز اور سوتن زینت ابڑو نے ملکیت پر قبضہ کر رکھا ہے، گاؤں علی خان میں 7 ایکڑ زرعی زمین، باغات اور ایک پلاٹ پر قبضہ کیا ہوا ہے، سکھر میں پلاٹ اور ایک بنگلے کے فائل بھی اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں، بیس تولا سونے زیورات اور ریٹائرمنٹ میں ملنے والے 17 لاکھ روپے بھی ان کے پاس ہے، میری سوتن کو اولاد نہیں اور مجھے 7 بچوں کی اولاد ہے، ملزمان مجاھد، امجد، جاوید کھکھرانی اور نور حسین گاھیجو ملکیت ہڑپ کرنا چاہتے ہیں، ملزمان سے مجھے اور میرے بھائیوں کو جان کا خطرہ ہے، آئی جی سندھ و دیگر حکام ملزمان کے خلاف کارروائی کرکے ہمیں تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے.
56