46

چیف: جسٹس عمرعطاء بندیال کی جانب سے عشائیہ:14 ججز کی شرکت،جسٹس فائزعیسیٰ نہ آئے

اسلام آباد : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس فائز عیسیٰ نے شرکت نہیں کی۔ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز دیے گئے عشائیے میں عدالت عظمیٰ کے 14 ججز نے شرکت کی جبکہ جسٹس فائز عیسیٰ نے عشائیے میں شرکت نہیں کی اور ان کی جانب سے میزبان کو عشائیے میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا،ذرائع کے مطابق عشائیے کا مقصد سپریم کورٹ کے ججز کے درمیان اختلافات ختم اور ایک دوستانہ ماحول فراہم کرنا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں