46

پاکستان: اور برطانیہ کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں،وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم محمد شہبازشریف: نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔بدھ کو کنگ چارلس تھری کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کےلئے برطانیہ روانگی سے قبل اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمیشہ پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے۔ کنگ چارلس تھری کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کےعلاوہ میں دولت مشترکہ رہنمائوں کی کانفرنس میں بھی شرکت کروں گا۔ اس موقع پر عالمی رہنمائوں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت اور تبادلہ خیال کا موقع بھی میسر آئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں