70

ملک: میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا بڑا اضافہ 1500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 21 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن

کراچی : ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 21 ہزار روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 1286 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 89 ہزار 472 روپے ہوگئی ہے۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 1990 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اپنی کمزور کرنسی اور بری معاشی کارکردگی کی وجہ سے ایشیا میں مہنگائی کے شکار ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گیا ہے، یہاں تک کہ پاکستان نے دیوالیہ قرار دیے جانے والے ایشیائی ملک سری لنکا کو بھی افراط زر میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔بلومبرگ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خوراک اور توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے اپریل میں قیمتوں میں اضافے کو ریکارڈ تک پہنچا دیا۔محکمہ شماریات کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں مختلف اشیا کی قیمتوں میں ایک سال پہلے کے مقابلے اپریل میں 36.4 فیصد اضافہ ہوا، جو 1964 کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ اس کا موازنہ بلومبرگ سروے میں 37.2% اضافے اور مارچ میں 35.4% اضافے کے درمیانی تخمینہ سے کیا گیا ہے۔ بلومبرگ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان میں افراط زر نے سری لنکا میں قیمتوں میں اضافے کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔سری لنکا میں اپریل کے مہینے میں افراط زر کم ہو کر 35.3 فیصد پر آ گیا اور مذکورہ ملک میں معاشی بحران سے بحالی کے آثار دکھانا شروع ہو رہے ہیں۔ جبکہ پاکستانی روپیہ 2023 میں عالمی سطح پر اب تک کی بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں سے ایک بن گیا ہے، پاکستانی روپے کی قدر ڈالر کے مقابلے میں 20 فیصد کم ہوئی، اور درآمدی اشیا مزید مہنگی ہو گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں