48

سکھر: یوم صحافت پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سکھر نیشنل پریس کلب میں تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر مشترکہ قرارداد منظور کرتے ہوئے

سکھر: یوم صحافت پر سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے سکھر نیشنل پریس کلب میں تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر مشترکہ قرارداد منظور کرتے ہوئے پنوعاقل پریس کلب کے صدر پریل دایو، اس کے صحافی بیٹے ارشاد دایو اور عرفان کلہوڑو کے اغوا اور تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، صحافت سے سرکاری ملازمین کی نیکالی کا مطالبہ کیا گیا، قرارداد منظور کرتے ہوئے صحافی تنظیموں سے منشیات اور بھتہ خوروں کی نیکالی کا پرزور مطالبہ کیا گیا، تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر رشید رضا نے کہا کہ صحافیوں کو اپنے اصل صحافی لیڈران کی پہنچان کرنی پڑے گی اور صحافتی صفوں سے کالی بھیڑوں کو نکالنا ہوگا، اجے لالوانی کا خون جب ورکنگ جرنلسٹس کے حصے میں آیا تو ان کو انصاف ملا صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر سکھر نیشنل پریس کلب کے سینئر نائب صدر رؤف عباسی اور خازن سید کامران علی نے کہا کہ سکھر نیشنل پریس کلب اس لیے انتظامیہ کی آنکھوں میں کانٹے کی طرح چھب رہا ہے کہ یہاں پر عوام کا آواز بلند ہوتا ہے، یہاں پر کسی سیاسی جماعت کی ترجمانی نہیں ہوتی صرف مظلوم عوام کی ترجمانی کی جاتی ہے، تقریب سے عاشق جتوئی، کے بی شیخ، دین محمد سمیجو، عبدالرحمن انصاری، فقیر عادل ابڑو، صفدر مغل، راہب منگریو، شبیر جوگی، عمیر مغل، محمد قاسم ملک، عبدالاحد عباسی و دیگر نے خطاب کیا، آخر میں صحافت کے عالمی دن کے موقع پر ریلی نکالی گئی اور زوردار نعرے بازی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں