51

حکومت: کا مراد سعید کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کو مراد سعید کو ہر حالت میں گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔جی این این نیوز کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا حکومت کو مراد سعید کو ہر حالت میں گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔رپورٹ کے مطابق مراد سعید کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔خیال رہے کہ گذشتہ ماہوفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے اور پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروا تھیں جس پر عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس ارباب محمد طاہر نے مراد سعید کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت کی ، وکیل مراد سعید شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔مراد سعید کے وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ مراد سعید کو واضح سیکیورٹی تھریٹ ہیں، سیکیورٹی فراہم کی جائے، اسلام آباد پولیس کی جانب سے فراہم کردہ سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔جج نے کہا کہ کوئی دستاویزات جمع کروا دیں جو سکیورٹی واپس لی گئی ہے، ہم دیکھ لیتے ہیں۔ایف آئی اے نے تفصیلات جمع کراتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ مراد سعید کے خلاف ایف آئی اے کا کوئی کیس نہیں جبکہ پولیس نے 8 درج مقدمات کی تفصیلات جمع کرائیں۔بعدازاں عدالت نے مراد سعید کے مقدمات کی تفصیلات فراہمی کا کیس نمٹا دیا۔یہاں واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت جانے کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کای گیا جن میں فواد چوہدری، علی زیدی اورعلی امین گنڈاپور شامل ہیں۔علی امین گنڈا پور ابھی بھی پولیس کی حراست میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں