57

لک بھر میں ایک دن الیکشن کرانے پر حکومتی اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف متفق اتفاق ہوچکا ہے کہ الیکشن ایک ہی دن ہونے میں بہتری ہے، نگران حکومت کی موجودگی میں ملک میں الیکشن ہوں گے، اسحاق ڈار

اسلام آباد : ملک بھر میں ایک دن الیکشن کرانے پر حکومتی اتحاد اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان اتفاق ہوگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومتی اتحاد اور پی ٹی آئی کے درمیان الیکشن کے حوالے سے مذاکرات کا تیسرا دور پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم میں ہوا۔ حکومتی وفد میں اسحاق ڈار، یوسف رضا گیلانی، سعد رفیق، کشور زہرہ، طارق بشیر چیمہ ، اعظم نذیر تارڑ، سید نوید قمر جبکہ پی ٹی آئی کے وفد میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور سینیٹر علی ظفر شامل تھے۔مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ اتفاق ہوچکا ہے کہ الیکشن ایک ہی دن ہونے میں بہتری ہے، نگران حکومت کی موجودگی میں ملک میں الیکشن ہوں گے، ملک میں ایک دن الیکشن ہونے پر اتفاق ہونا بڑی کامیابی ہے ، امید ہے کہ دونوں فریق خلوص کے ساتھ چلیں گی تو تیسرا مرحلہ بھی طے ہوجائے گا، الیکشن کی تاریخ پر دونوں فریقین کے اپنے اپنے مؤقف ہیں، الیکشن کی تاریخ پر ابھی اتفاق رائے نہیں ہوا، ہم نے کہا ہے کہ جو بھی الیکشن جیتے گا نتائج تسلیم کیے جائیں گے۔حکومت اور پی ٹی آئی نے اپنی اپنی تحریری تجاویز تیار کیں، پی ٹی آئی نے تحریری تجاویز حکومتی وفد کے حوالے کردیں، حکومتی اتحاد نے بھی تحریری تجاویز پی ٹی آئی وفد کو دیدیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے الیکشن سمیت 8 نکاتی تجاویز کا ڈرافٹ حکومتی اتحاد کے حوالے کیا ہے، پی ٹی آئی نے عیدالاضحیٰ اور محرم کے درمیان کے ایام میں انتخابات کرانےکی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے تجویز دی ہے کہ اگست کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں الیکشن ہوسکتے ہیں، پی ٹی آئی نے اپنی تجاویز کا ڈرافٹ سپریم کورٹ کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اپنے وکلاء کے ذریعے مذاکراتی ڈرافٹ سپریم کورٹ کو بھجوائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے ڈرافٹ پر مشاورت کرے گی۔ مذاکرات کے آغاز سے قبل فریقین نے اپنے اپنے قائدین سے تفصیلی مشاورت کی، مسلم لیگ ن نے اپنے قائد نواز شریف سے بھی مشاورت کی جبکہ پی ٹی آئی کا وفد عمران خان سے تفصیلی مشاورت کے بعد مذاکرات میں شریک ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں