72

14 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں کور کمیٹی کے بعد فیصلہ ہوا کہ ہمیں پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے چاہئیے۔وزیر داخلہ راناثناء اللہ کی گفتگو

لاہور: وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ 14 مئی کو انتخابات کرانا ممکن نہیں۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا آئی ایم ایف سے معاہدہ بے حد ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی کے بعد فیصلہ ہوا کہ ہمیں پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے چاہئیے۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد ملک میں افراتفری پھیلانا ہے،پینسرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2018 میں انتخا بی نتا ئج کو تبد یل کر کے فتنے کو ملک پر مسلط کیا گیا ، انہوں نے سوال کیا کہ کونسا ایسا مشن تھا کہ اس فتنہ کومسلط کیا گیا عمران خان 126 دن دھرنے میں گالیاں دیتا رہا، عمران خان نے چینی صدر کے دورہ کے موقع پر دھرنا ختم کرنے سے انکار کیا، عمران خان کی وجہ سے سی پیک میں ایک سال کی تاخیر ہوئی،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ثاقب نثارملک کے لیے بابا رحمتے نہیں بلکہ بابا زحمتے ثابت ہوا، نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کر دیا گیا، نوازشریف کو ناحق سزا دینے کے لیے پتا نہیں کتنے کروڑ لیے ہوں گے، ان فیصلوں سے پاکستان کا نقصان ہوا،انہوں نے کہا کہ ثاقب نثار کے بیٹے کی آڈیو لیک سب کے سامنے ہے، ثاقب نثار کے فیصلوں سے پاکستان کو نقصان پہنچا، ثاقب نثار کی اولاد اور رشتہ دار آج لوگوں کو ٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں،رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف دور میں آٹا 35 اور چینی 50 روپے مل رہی تھی، نواز شریف دور میں پاکستان 6.2 فیصد پر ترقی کر رہا تھا، نواز شریف کے دور میں ملک تر قی کر رہا تھا ، ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے اقد اما ت کی وجہ سے ملک سے دہشتگردی کا خا تمہ ہو ا ، نواز شریف نے پو ری قو م کو متحد کیا جس سیدہشتگر دی کا خا تمہ ممکن ہو ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں