58

یوم مزدور پر خیبرپختونخواہ کی نگران حکومت کا ملازمین کی تنخواہیں کم کرنے کا فیصلہ مالی بحران کی آڑ میں مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی مراسلہ جاری

پشاور : خیبرپختونخوا کی حکومت نے مالی بحران کی آڑ میں مختلف پراجیکٹس میں کام کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں میں کمی مراسلہ جاری کر دیا، جس کے مطابق کم تنخواہ پر کام نہ کرنے والے ملازم کو برخاست تصور کیا جائے گا۔محکمہ پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ نے مراسلہ ارسال کر دیا، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، انتظامی سیکرٹریوں، ڈویڑنل کمشنرز، ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ملازم راضی نہیں ہوتا تو اس صورت میں مذکورہ ملازم کو ملازمت سے برخاست کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں