اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2کروڑ لوگوں کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکا دینے اور 60 لاکھ کو بے روزگار کرنے والا گاڑی سے باہر نہیں نکل سکتا کیونکہ اسے پتہ ہے کہ مزدوروں کے ساتھ اپنی حکومت میں کیا کیا ہے۔پیر کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ سازشی فتنہ خود گاڑی سے خطاب، منہ پر بالٹی ڈال کر سکیورٹی اور لوگ گرمی میں پیدل چل چل کر بے حال اور گاڑی میں بیٹھ کے پوچھ رہا ہے کہ لگتا ہے آپ لوگ تھک گئے ہیں،کیسا بے حس اور بے شرم بندہ ہے؟ مگر کیا کرے کیسے نکلے گاڑی سے باہر؟ 2کروڑ کو غربت کی لکیر سے نیچے دھکا دینے اور 60 لاکھ کو بے روزگار کرنے والا گاڑی سے باہر نہیں نکل سکتا کیونکہ پتہ ہے کہ مزدوروں کے ساتھ اپنی حکومت میں کیا کیا ہے۔
61