کراچی: سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو ویزے کے لئے ای نمبر جاری نہ ہونے سے ہزاروں لیبر طبقہ کو پریشانی کا سامنا ،پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو اہم مسئلے پر خط لکھ دیا ۔پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن ماہر عدنان پراچہ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے کیونکہ سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو ویزے کے لئے ای نمبر جاری نہ ہونے سے ہزاروں لیبر طبقہ کو پریشان ہے۔عدنان پراچہ نے کہا کہ مختلف کیٹیگریز میں سعودی عرب کے ویزے کے حصول میں ہاکستانی ورکز کو ای نمبر جاری نہیں ہوپا رہا،چار ماہ سے نئے سسٹم آنے کے بعد مختلف گیٹیگریز کے لسٹ نہ ہونے سے ان سب کو الیکٹرونک نمبر جاری نہ ہونے سے ویزا نہیں مل رہا جبکہای نمبر جاری نہ ہونے سے ہزاروں میڈیکل رپورٹس کی تاریخ بھی ختم ہونے کے قریب ہے ۔عدنان پراچہ نے کہا کہ میڈیکل رپورٹس کی تاریخ ختم ہونے سے سعودی عرب نوکری کے لئے جانے والے ہزاروں ورکرز پر نئے میڈیکل ٹیسٹ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ہے اورمیری اپیلہے کہ چار ماہ سے ای نمبر جانی نہ ہونے پر سعودی عرب دوست ملک کا مسئلہ حل کرائی
67