72

اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا میرے وکلاء نے بے بنیاد الزام تراشی پر سراج الحق کو نوٹس بھجوا دیا ہے، اسد عمر

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے بیرونِ ملک دولت رکھنے کا الزام عائد کرنے پر امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا۔تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے اپنے نوٹس کے ذریعے سراج الحق سے الزام پر فوری معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہاکہ میرے وکلاء نے بے بنیاد الزام تراشی پر سراج الحق کو نوٹس بھجوا دیا ہے۔انہوںنے کہاکہ امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق اپنے الزام پر کھلے عام معافی مانگیں ورنہ انہیں قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔اسد عمر نے سوال کیا ہے کہ سراج الحق قوم کو یہ بھی بتائیں کہ انہیں یہ غلط معلومات کس نے فراہم کی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں