69

آٹا سکیم میں 20 ارب کی چوری: شاہد خاقان عباسی کے بیان پر مریم اورنگزیب کی وضاحت سامنے آ گئی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کے آٹا سکیم میں 20 ارب روپے کی چوری کے بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی وضاحت سامنے آ گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ رمضان میں پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور اسلام آباد میں کروڑوں غریبوں کو اس مہنگائی میں پوری شفافیت اور ایمان داری سے مفت آٹا فراہم ہوا۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے خود نگرانی کی، شہروں کے دورے کر کے جائزہ بھی لیا، تاریخی سکیم کی کامیابی میں انتظامی افسران اور عملے نے دن رات محنت کی جو قابل ستائش ہے۔واضح رہے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لاہور میں ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت کی جانب سے 84 ارب روپے کا آٹا تقسیم کیا گیا، اس کے اندر 20 ارب سے زائد کی چوری ہوئی، غریب کو کیا ملا جس کیلئے 84 ارب خرچ کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں