46

سکھر : سندھ پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (سپا) کے مرکزی چیئرمین شاہد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈہرکی پولیس کی جانب سے ناحق قتل کئے جانے والے پنجابی نوجوان راشد جٹ کے خون اور ورثاءکے ساتھ انصاف تک خاموش نہیں

سکھر : سندھ پنجابی اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (سپا) کے مرکزی چیئرمین شاہد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈہرکی پولیس کی جانب سے ناحق قتل کئے جانے والے پنجابی نوجوان راشد جٹ کے خون اور ورثاءکے ساتھ انصاف تک خاموش نہیں بیٹھیں گے اگر فوری طور پر قاتل ایس ایچ او ڈہرکی قابل بھیو اور ملوث دیگر اہلکاروں کو ملازمت سے فارغ کرکے واقعے کی شفاف تحقیقات نہ کروائی گئیں اور انہیں قانون کے کٹہرے میں نہ لایا گیا تو سندھ بھر میں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا راشد جٹ کے ماورائے عدالت قتل کے خلاف صدر پاکستان۔ وزیر اعظم پاکستان۔ چیف آف آرمی اسٹاف۔ چیف جسٹس سپریم کورٹ۔ وزیر اعلیٰ سندھ۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ۔ آئی جی سندھ۔ ڈی آئی جی سکھر اور دیگر کو تحریری درخواستیں ارسال کردی گئی ہیں وہ ڈہرکی پریس کلب میں راشد جٹ کے بھائی یونس جٹ اور یوسف جٹ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر مرکزی جوائنٹ سیکریٹری افتخار جٹ۔ سینئر رہنما فیصل محمود واہلہ۔ زمان آرائیں و دیگر بھی موجود تھے۔ مرکزی چیئرمین شاہد چوہدری نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ کسی بے گناہ انسان کو افطاری کے وقت دھوکے سے لے جا کر تھانے میں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر قتل کردیا جائے اور پھر اب تک پولیس کوئی ثبوت بھی پیش نہیں کرسکی ہے کہ راشد جٹ کے خلاف کسی تھانے میں کوئی بھی مقدمہ تھا تو ایف آئی آر کی کاپی دی جائے ورنہ ایس ایچ او سمیت دیگر اہلکاروں کو راشد جٹ کے قتل کا حساب دینا ہوگا اور ہم بھی راشد جٹ کے ورثاء کے ساتھ انصاف ہونے تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں