62

کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کا ثبوت ہے، ترجمان دفترخارجہ ہم یقین رکھتے ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس غیرضروری اور بے بنیاد ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت جارہے ہیں، وزیر خارجہ کا دورہ بھارت ایس سی او سے ہماری کمٹمنٹ کا اظہار ہے، وزیر خارجہ کے دورے کے دوران کسی قسم کی آوازوں کو نظرانداز کیاجانا چاہیے،پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے دوران غیرجانبدارانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے، بریفنگ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستا ن میں دہشتگردی کا ثبوت ہے لہذا بھارتی وزیر خارجہ کے حالیہ ریمارکس غیر ضروری اور بے بنیاد ہیں، وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت جارہے ہیں، وزیر خارجہ کا دورہ بھارت ایس سی او سے ہماری کمٹمنٹ کا اظہار ہے، وزیر خارجہ کے دورے کے دوران کسی قسم کی آوازوں کو نظرانداز کیاجانا چاہیے،پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے دوران غیرجانبدارانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے۔ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ 149 پاکستانیوں کو سوڈان سے لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچا، دو مزید طیارے 200 پاکستانیوں کو لے کرسوڈان سے پہنچیں گے، سوڈان سے جدہ پہنچنے والے پاکستانیوں کو بھی پاکستان لایا جارہا ہے، پاکستانیوں کو محفوظ طریقے سے وطن لانے کاہمارا منصوبہ کام کررہا ہے۔مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں سید شکیل یوسف، سید شاہد یوسف نامی کشمیریوں کی پراپرٹیز پرقبضہ کرلیاگیا، دونوں کشمیری پہلے ہی بھارت کی تحویل میں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے دوران غیرجانبدارانہ پالیسی پرعمل پیرا ہے، ہم نے اس دوران کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، اس تنازع سے قبل یوکرین سے قریبی دفاعی تعلقات رہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ملک رہا ہے، ہمارے پاس بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں، ہم یقین رکھتے ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس غیرضروری اور بے بنیاد ہیں۔ترجمان نے کہاکہ کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث پایاگیا اور گرفتار ہوا، اس کی گرفتاری پاکستان میں بھارت کی دہشتگردی کا ثبوت ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت جارہے ہیں، وزیر خارجہ کا دورہ بھارت ایس سی او سے ہماری کمٹمنٹ کا اظہار ہے، وزیر خارجہ کے دورے کے دوران کسی قسم کی آوازوں کو نظرانداز کیاجانا چاہیے جبکہ وزیرخارجہ کا دورہ دوطرفہ نہیں ہے لہذا امید ہے کشمیری بہن بھائی اس معاملے کو سمجھیں گے، منفی بیانات سے کچھ نہیں نکلے گا، ایسے رویے ہماری ہمت نہیں ٹوٹے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں