43

پی ٹی آئی: کا نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے لا تعلقی کا اعلان چوہدری مقبول گجر اسپیکر شپ کے امیدوار نامزد، تحریک انصاف کانامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والوں کی رکنیت ختم کرنے کا فیصلہ

مظفر آباد : پاکستان تحریک انصاف نے نو منتخب وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے لا تعلقی کا اعلان کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر اسمبلی میں اپوزیشن میں بیٹھے گی۔ آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس بھی پارٹی صدارت سے سبکدوش ہو گئے۔ سابق وزیر اعظم سردار قیوم نیازی تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر اور خواجہ فاروق کو اپوزیشن لیڈر نامزد کیا گیا ہے۔جب کہ چوہدری مقبول گجر اسپیکر شپ کے امیدوار نامزد کیے گئے ہیں، پی ٹی آئی نے نامزد کردہ امیدواروں کو ووٹ نہ دینے والوں کی رکنیت بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔جب کہ سابق وزیراعظم آزادکشمیرسردارتنویرالیاس نے تحریک انصاف کی حکومت کے خاتمے کا زمہ دارپرویز خٹک کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزخٹک کی مداخلت کے بعد آزادکشمیر میں حکومت گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردارتنویرالیاس نے کہا کہ ہماری دو مرتبہ حکومت بدلی صدر،سپیکرکا انتخاب ہوا لیکن ہماری ایک نشست کم نا ہوئی ،ہم نے بلدیاتی انتخاب میں واضع اکثریت حاصل کی۔پہلے کوئی ممبراسمبلی بیمارہوا نا کسی کو کورونا ہوا،سارے عمل کے تانے بانے ہیں ،یہ سب سامنے رکھیں گے۔ علاوہ ازیں آزاد کشمیر میں حکومت کے لیے تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولہ طے پا گیا۔پاور شیئرنگ فارمولے کے تحت تحریک انصاف آزاد کشمیر فارورڈ بلاک کے چوہدری انوارالحق وزیر اعظم منتخب ہو گئے ہیں جبکہ سپیکر پیپلزپارٹی کا اور سینئر وزیر مسلم لیگ ن سے ہوگا۔ 16 رکنی کابینہ میں فارورڈ بلاک کے 6،پیپلزپارٹی کے چھ اور مسلم لیگ ن کے چار وزراء ہوں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں