55

سکھر: وزیر بلدیات سندہ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جب ملک میں فیصلے عزیزوں اور رشتیداروں کے ایماء پر ہونگے تو ان پر سوال تو اتھیں گے چیف جسٹس سے گذارش ہے کہ وہ لارجر بنچ بنادیں تاکہ جو فیصلہ ہو وہ سب کو قبول ہو ان خیالات کا اظھار روہڑی میں کیٹل کالونی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنی انا کو چھوڑ کر ملک کی خاطر سوچنا چاہیے

سکھر: وزیر بلدیات سندہ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ جب ملک میں فیصلے عزیزوں اور رشتیداروں کے ایماء پر ہونگے تو ان پر سوال تو اتھیں گے چیف جسٹس سے گذارش ہے کہ وہ لارجر بنچ بنادیں تاکہ جو فیصلہ ہو وہ سب کو قبول ہو ان خیالات کا اظھار روہڑی میں کیٹل کالونی کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنی انا کو چھوڑ کر ملک کی خاطر سوچنا چاہیے اور اپنے اداروں کا تقدس کا خیال بھی رکھنا چاہیے عدلیہ کو اپنا اور پارلیمنٹ کو اپنا کام کرنا چاہیئے عدالتی نظام سے لوگوں کو عدل و انصاف کی توقع ہوتی ہے ان کا کہنا تھا کہ سب کو تین رکنی بینچ کے فیصلے پر اعتراض ہے تو اس پر لارجر بنچ بنانے میں کوئی حرج نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس سے عدلیہ کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا آئین کے مطابق پارلیمنٹ سپریم ہے سپریم کورٹ صحیح فیصلے کرے گی تو تو بہتر ہوگا ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتی قانون کے مطابق کسی کی دل آزاری ہوتی ہے تو اسے حقوق حاصل ہیں پیپلزپارٹی نے کبھی سیاسی انتقامی کاروائی نہیں کرتی بلکہ ہمیشہ اسے انتقامی کاروائیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ہمارے 80 ہزار جیالوں نے کوڑے کھائے ہیں اور ہمارے رہنماؤں کو جیل میں رکھا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی رہنما کے ساتھ جیل میں نارواسلوک نہیں ہورہاہے علی زیدی سے پوچھیں کہ کیا جیل میں ان کے ساتھ ناروا سلوک ہوا ہے علی امین گنڈاپور بھی ہمارے مہمان ہیں ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے تو شروع سے ڈائیلاگ کی بات ہے یہ لاڈلہ تھا جو بات کرنے کو تیار نہ تھا اس لیے اب پی ڈی ایم میں شامل کچھ جماعتیں اس سے ڈائیلاگ پر اعتراضات کررہی ہیں اور مشروط ڈائیلاگ کی مخالفت کررہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ باجوہ نے تو عمران خان کومکمل سپورٹ کیا ہے اداروں کے پریشرکے باوجود اتحادی جماعتوں نےعمران خان کا ساتھ دیاتھا ان کا کہنا تھاکہ ایک طرف پاکستان ہے اور ایک طرف عمران خان کی ذات ہے عمران خان بتائیں ان کے دور میں ڈالروں کی جو بارش ہورہی۔تھی وہ کہاں ہے جتنا لون اس کی حکومت نے لیا ماضی میں اتنا لون دیگر حکومتوں نے مل کر نہیں لیا تھا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ روہڑی میں کیٹل کالونی کا قیام شہر کی اہم۔ضرورت تھی شہری بھینسوں کے باڑوں کی وجہ سے سخت مشکلات کا شکار تھا یہ کیٹل کالونی 40 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوئی ہے جلد باڑوں کی منتقلی کا عمل شروع ہوجائے گا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی نعمان اسلام شیخ و دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے بھی افتتاح میں شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں