62

واشنگٹن ڈی سی میں فائرنگ کے دو واقعات، آٹھ افراد زخمی

اسلام آباد : امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے محکمہ پولیس کے مطابق جمعے کی رات فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک بچی بھی شامل ہے۔ پولیس نے تاہم کہا ہے کہ ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے دونوں واقعات شہر کے ایک مخصوص حصے میں مختصر وقفے کے درمیان رونما ہوئے، اس لیے پولیس کو شبہ ہے کہ دونوں واقعات کا تعلق ایک دوسرے سے ہو سکتا ہے۔واشنگٹن ڈی سی کے اسسٹنٹ چیف آف پٹرول سروسز ساؤتھ آندرے رائٹ کے مطابق جمعے کی شام دس بجے لیباؤم اسٹریٹ پر فائرنگکی آواز سنائی دی اور پولیس عملے کے وہاں پہنچنے پر پتا چلا کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔انہوں نے جائے وقوعہ پر ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا،”وہاں کچھ افراتفری مچی ہوئی تھی، ظاہر ہے، شہری متاثرین ( جن میں ان کے پیارے بھی شامل تھے) کی تعداد کی وجہ سے کافی پریشان نظر آ رہے تھے۔ امریکی ہوائی اڈوں پر سامان میں ہتھیار بھول جانے کے واقعات میں اضافہاس واقعے سے متاثرہ افراد اپنی مدد آپ کے تحت خود ہی ہسپتال پہنچ گئے تھے۔آندرے رائٹ کے مطابق پولیس اہلکار لیباؤم اسٹریٹ پر اُس وقت موجود تھے جب انہیں ایک دوسری گلی میں بھی فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ وہاں پہنچنے پر پولیس نے دیکھا کہ ایک بارہ سالہ بچی جسم کے نچلے حصے پر گولی لگنے کی وجہ سے زخمی ہوئی۔انہوں نے تاہم واضح کیا کہ اس بچی کو لگنے والی چوٹ جان لیوا یا مہلک نہیں تھی۔پولیس لیبام اسٹریٹ پر ان واقعات کی چھان بین میں ایک مشتبہ گاڑی کی تلاش کر رہی ہے۔ عینی شاہدین نے ایک سیاہ مرسڈیز کار کی نشاندہی کی، جس سے تخریب کاروں نے مبینہ طور پر گولی چلائی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ اس گاڑی میں سوار ملزمان دندناتے ہوئے آئے اور انہوں نے وہاں موجود لوگوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔پولیس آفیسر آندرے رائٹ نے کہا،” اگرچہ فائرنگ کے ان واقعات کا ممکنہ مقصد فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا، تاہم ان دونوں واقعات کی کڑی ایک دوسرے سے جڑی ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ” اس قسم کے واقعات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں