پشاور : اسد قصیر نے صوبائی وزراء اعظم نذیر تارڑ،خواجہ سعد رفیق اور ایاز صادق کی جانب سے رابطے کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ ایم کیو ایم اور بی اے پی کی موجودگی میں رابطے کے دوران مذاکرات کی دعوت دی گئی،ہمارے دروازے ہر وقت مذاکرات کیلئے کھلے ہیں،رابطے پر کہا کہ مذاکرات پر اپنا مؤقف تحریری پر عدالت میں جمع کرائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حتمی ٹائم فریم کے تناظر میں ہمہ وقت مذاکرات کیلئے تیار ہیں،مذاکرات میں سنجیدگی شر ط ہے۔ یاد رہے کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کے معاملے پر حکومت کےنامزد نمائندوں کے تحریک انصاف سے پہلے رابطے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔لیگی رہنما سردار ایاز صادق اورخواجہ سعدرفیق اوردیگر رہنماوں نے سابق سپیکر اسد قیصر سے رابطہ کیا۔حکومتی نمائندوں نے اسد قیصر سے کہا ہم آپ سے باضابطہ بات چیت کے لئے آفیشل رابطہ کررہے ہیں۔ اسد قیصر نے حکومتی نمائندوں کے رابطے بارے پارٹی سیکرٹری جنرل اسد عمر کو آگاہ کردیا۔تاہم پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی دھواں دار پریس کانفر نس اور مریم نواز کے ٹویٹ کے بعد مذاکراتی ملاقات پھر غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گئی۔ پی ٹی آئی اور حکومتی نمائندوں کی کب ملاقات ہوگی تاحال طے نہ ہوسکا،حکومتی اتحاد نے ابھی تک پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات کے لئے دن اور وقت طے نہیں کیا۔پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ مذاکرات کرنا اچھی بات ہے خوش آئند اقدام ہے،ہم اس بات کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن یہ بات عدالت کو بتا دیں۔ جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی پی ٹی آئی سے رابطہ کا انکشاف کیا اور کہا کہ مذاکرات پر عدالتی ڈکٹیشن نہیں مانیں گے، اپنی مرضی سے مذاکرات کریں گے اور بات 2018 سے شروع کی جائے گی۔
67