79

چوہدری شجاعت کا الیکشن کی بابت درمیانی راستہ نکالنے کیلئے متحرک ہونے کا فیصلہ چیف جسٹس کی سیاسی جماعتوں کو مشاورت کی ترغیب خوش آئند ہے، مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت

لاہور : مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت نے الیکشن کی بابت درمیانی راستہ نکالنے کیلئے متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی سیاسی جماعتوں کو مشاورت کی ترغیب خوش آئند ہے۔ تفصیلات کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا الیکشن ڈیڈلاک ختم کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مشاورت کی ترغیب دینا خوش آئند ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہےکہ وہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری سمیت دیگر تمام سیاسی عمائدین سے ملاقاتیں کریں اور الیکشن کی بابت درمیانی راستہ نکالنے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ چوہدری شجاعت حسین نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کیلئے معاشی اور سیاسی استحکام لازم و ملزوم ہو گیا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نے ہمیشہ سے اس جانب توجہ مبذول کروائی ہے کہ سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے تمام سیاسی قوتوں کواکٹھے بیٹھنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں