59

سیاسی قیادت عید کے بعد بیٹھے گی اور قوم کو خوشخبری دیں گے،قمر زمان کائرہ صبر و تحمل سے ایک دوسرے کی بات سن کر آگے بڑھنا ہو گا،سیاسی جماعتوں نے مل بیٹھ کر بہت بڑے بڑے مسائل حل کیے ہیں،رہنما پیپلز پارٹی

اسلام آباد : قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ سیاسی قیادت عید کے بعد بیٹھے گی اور قوم کو خوشخبری دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مشیر وزیراعظم اور رہنما پیپلز پارٹی قمر زمان کائرہ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی جماعت مذاکرات کے خلاف نہیں تھی،پیپلز پارٹی نے بہت پہلے اس عمل کا آغاز کیا،سوال یہ تھا کہ مذاکرات کس کے ساتھ ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں نے مل بیٹھ کر بہت بڑے بڑے مسائل حل کیے ہیں،صبر و تحمل سے ایک دوسرے کی بات سن کر آگے بڑھنا ہو گا۔ہم نے مذاکرات کی بات کی لیکن عمران خان نے جارحانہ انداز اپنایا۔ یاد رہے کہ مذاکراتی عمل سے متعلق گزشتہ روز چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس میں پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے عید کے بعد اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا، مذاکرات کے ذریعے ملک کو بحران سے نکالنے کا فیصلہ متفقہ ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری ڈی آئی خان کے گاؤں عبدالخیل پہنچے جہاں پر چیئرمین پیپلز پارٹی نے سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں بلاول بھٹو نے رکن قومی اسمبلی وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو نے مفتی عبدالشکور کے جنت میں بلند درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی۔ ملاقات میں پیپلزپارٹی اور پی ڈی ایم قیادت کے درمیان ڈئیلاگ کے حوالے سے مثبت پیشرفت سامنے آئی ۔ دونوں جانب سے سیاسی ڈائیلاگ کیلئے آپس میں مزید مشاورت کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ عیدالفطر کے بعد سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلا کر ڈائیلاگ سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ مذاکرات کے ذریعے ملک کو بحران سے نکالنے کا فیصلہ متفقہ ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں