69

تحریک انصاف نے پنجاب کی تمام نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیے صوبائی اسمبلیوں کی تمام 297 جنرل نشستوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب کر لیا گیا، اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئیں، ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکے گی

لاہور: تحریک انصاف نے پنجاب کی تمام نشستوں کیلئے ٹکٹ جاری کر دیے، صوبائی اسمبلیوں کی تمام 297 جنرل نشستوں کیلئے امیدواروں کا انتخاب کر لیا گیا، اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئیں، ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام نشستوں پر انتخابی ٹکٹ جاری کر دیئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کی تمام 297 نشستوں پر ٹکٹ جاری کر دئیے ہیں، پنجاب کے چاروں ریجن میں اپیل کمیٹیاں بھی بنا دی گئی ہیں جن میں ٹکٹ پر نظرثانی کیلئے اپیل دائر کی جا سکتی ہے۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان تمام اپیلوں پر حتمی خود فیصلہ کریں گے۔اس سے قبل انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس دائر ہوتا ہے تو پیمرا سے آرڈر آتا ہے کہ نمایا ں نشر کریں، سب کو پتا ہے کہ کہاں سے حکم آتا ہے، اب ایک حل کی طرف جانا چاہتے ہیں۔ اٹارنی جنرل سے پوچھا گیا کہ قانون کے مطابق الیکشن ملتوی ہوسکتے ہیں؟قانونی طور پر الیکشن کو آگے لے جانا ممکن نہیں، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ بلاول اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سیاسی رہنماء مذاکرات کیلئے متفق ہیں۔سیاسی مذاکرات سپریم کورٹ کے حکم اور آئین کے فریم ورک کے اندر ہونے ہیں۔ ہم سے رابطہ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہیں، سراج الحق عمران خان سے ملاقات کرکے ابھی منصورہ نہیں پہنچے کہ علی زیدی کو گرفتار کرلیا گیا، ہمارے سوشل میڈیا کے بچوں کا کچھ پتا نہیں کہاں ہیں، اس ماحول میں کیسے مذاکرات ہوں گے؟فواد چودھری نے کہا کہ وزرائے اعلیٰ کی جانب سے نگران حکومت کیخلاف کل پٹیشن دائر کردیں گے، نگران حکومت 90 روز سے آگے نہیں جاسکتے، بہترہے ایڈمنسٹریٹر بنا دیں، کوئی حکومت نہیں بنا سکتا، 22اپریل کو محسن نقوی کی مدت ختم ہوجائے گی، 23 اپریل کو محسن نقوی کی حکومت ایک چیک بھی سائن نہیں کرسکتی۔پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں نگران حکومتیں ختم ہوجائیں گی، سپریم کورٹ سمیت کوئی بھی غیرمنتخب حکومت نہیں بنا سکتا، پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے نہیں بیٹھے گی، حکومت اپنا فارمولا سپریم کورٹ جمع کروائے، سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی اس کے مطابق ہم الیکشن میں چلے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں