72

الیکشن سے معذوری کے بعد الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے،فواد چوہدری

پاکستان :تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمے داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالا لگا دیا جانا چاہیے تاکہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے۔الیکشن کمیشن کے انتخابات کرانے سے معذوری کے بعد بحیثیت ادارہ الیکشن کمیشن برقرار رکھنے کا جواز ختم ہو جاتا ہے،الیکشن کمیشن کے ممبران اور ذمہ داران کی تنخواہیں فوری طور پر منجمد کر کے دفتر کو تالہ لگا دیا جانا چاہئے تا کہ وسائل کے ضیاع کو روکا جا سکے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں