67

وزارت داخلہ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست دائرکردی

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی جلد سماعت کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ توہین عدالت کیس کی سماعت عید کے بعد شروع ہونے والے ہفتے میں مقرر کی جائے۔سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 25 مئی 2022 کو عمران خان نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی تھی۔درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی قیادت نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ کراچی کمپنی سے آگے نہیں جائیں گے۔متفرق درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان اور دیگر قیادت یقین دہانی کے باوجود ڈی چوک تک پہنچی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں