82

سکھر:ضلع بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں،فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے،مساجد میں خصوصی انتظامات، ، سیکورٹی سخت مساجد بھر گئیں ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر ضلع بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد فرزندانِ توحید آج شام بعد

سکھر:ضلع بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں،فرزندان اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے،مساجد میں خصوصی انتظامات، ، سیکورٹی سخت مساجد بھر گئیں ، تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح سکھر ضلع بھر کی مساجد میں اعتکاف کی تیاریاں مکمل ہونے کے بعد فرزندانِ توحید آج شام بعد از نماز عصر اعتکاف بیٹھ گئے ا عتکاف عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ’ٹھہر جانے‘ اور ’خود کو روک لینے کے‘ ہیں،اعتکاف میں شرکت کیلئے لوگ 20 ویں رمضان سے عصر کے وقت مساجد میں داخل ہوئے اور عیدالفطر کا چاند نظر آتے ہی اعتکاف ختم ہوجائے گااس سلسلہ میں بڑی مساجد میں اعتکاف کرنیوالے افراد کیلئے متعلقہ مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے شناختی کارڈ وغیرہ جمع کئے جا رہے ہیں تاکہ ان کا ڈیٹا رکھا جاسکے ، اس سلسلے میں سکھر انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔جس سے مساجد کی رونقیں مزید بڑھ گئی ہیںمسلمان رمضان کے آخری عشرے میں دنیاوی معاملات سے کٹ کر اللہ کی خوشنودی کے لئے عبادات میں مصروف ہیں جو یقیناً بہت بڑی سعادت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں