55

عمران خان کیخلاف ایک اور پرچہ کٹ گیا ایف آئی آر اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی نے انٹر ویو میں حساس اداروں کے آفیسرز سے متعلق نا زیبا الفاظ استعمال کیے،ایف آئی آر کا متن

اسلام آباد: عمران خان کیخلاف ایک اور پرچہ کٹ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف مقدمات درج کرنے کا سلسلہ جاری ہے،سابق وزیراعظم کیخلاف اسلام آباد کے تھانہ رمنا میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمہ مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج ہوا۔ ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے انٹر ویو میں حساس اداروں کے آفیسرز سے متعلق نا زیبا الفاظ استعمال کیے،حساس اداروں کے آفیسرز کے نام لیکر بدنام کرنے کی کوشش کی گئی،عمران خان مذموم ارادوں کے مقاصد کیلئے سوشل میڈیا کا بھی سہارا لیتے ہیں۔ایف آئی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کا رویہ ملک اور ریاست کی سالمیت کیلئے خطرہ ہے،ملزم نے اپنی تقاریر سے فوج،مختلف گروہوں اور طبقوں میں انتشار پھیلایا۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے کیس میں ایف آئی اے اور وفاقی پولیس کی حد تک مقدمات کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی،چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس پر سماعت کی۔پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید نے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کے بیان کی کاپی عدالت میں پیش کی اور کہا کہ صورتحال یہ ہے یہاں ضمانت کرا کے نکلتے ہیں اور جعلی مقدمے میں لوگوں کو اٹھا لیا جاتا ہے۔ چیف جسٹس نے قرار دیا کہ آپ نے درخواست دائر کر رکھی ہے کہ غیر قانونی گرفتاری روکیں،کیا میں یہ کہہ دوں غیر قانونی نہیں تو قانونی گرفتار کر لیں؟ اپنے مؤکل کے ساتھ یہ نہ کریں،میں صرف اس عدالت کے دائرہ اختیار تک احکامات دے سکتا ہوں،وکیل نے کہا کہ ماضی میں اسی عدالت نے نواز کی صحت کی ضمانت مانگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں