82

بشریٰ بی بی نے بغیر کسی وجہ کے سابقہ شوہر سے طلاق لے کر عمران خان سے شادی کی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح سے متعلق کیس میں درخواستگزار شہری محمد حنیف کا عدالتی بیان سامنے آ گیا

لاہور : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں زیر سماعت سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح سے متعلق کیس میں درخواستگزار شہری محمد حنیف کا عدالتی بیان سامنے آ گیا۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق محمد حنیف نامی شہری عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی سعید کے دوست ہیں۔مفتی سعید نے محمد حنیف کو عمران خان کے غیر قانونی نکاح کے حوالے سے خود بتایا۔درخواست گزار کے مطابق مفتی محمد سعید میرے اور عمران خان کے مشترکہ دوست ہیں۔عمران خان کی شخصیت کے اچھے اور برے پہلو دونوں ہیں۔ورلڈ کپ کی فتح، شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کا قیام عمران خان کے اچھے پہلوؤں میں شامل ہے۔نشہ ، جلد غصہ اور پلے بوائے عمران خان کی بری عادات میں شامل ہے۔بشریٰ بی بی نے بغیر کسی وجہ کے سابقہ شوہر سے طلاق لے کر عمران خان سے شادی کی۔بشریٰ بی بی عمران خان کی روحانی استاد تھیں۔علاوہ ازیں عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت کے دوران نکاح کے الزام کے کیس میں نکاح خوان مفتی محمد سعید نے عدالت میں بیان جمع کراتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی کا شرعی طور پر عدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ نکاح پڑھایا۔نکاح خوان مفتی محمد سعید نے نکاح سے متعلق بیان 18جنوری 2023 کو دیا۔ اپنے بیان میں مفتی سعید نے کہا کہ جنوری 2018 میں لاہور ڈیفنس میں عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح پڑھایا، عون چوہدری اور ذلفی بخاری بطور دو گواہان نکاح کی تقریب میں شریک ہوئے۔مفتی سعید نے بیان میں کہا کہ انہوں نے نکاح سے قبل دریافت کیا کہ بشری بی بی شرعی طور پر نکاح کے قابل ہیں یا نہیں، بشری بی بی کے ہمراہ موجود خواتین کا جواب ملنے کے بعد ان کا نکاح عمران خان سے پڑھادیا۔ مفتی سعید نے بتایا کہ بعد میں مختلف ذرائع سے معلوم ہوا کہ بشری بی بی نے سابقہ شوہر سے طلاق کے بعد عدت پوری نہیں کی جس کے بعد انہوں نے ایک ماہ بعد عمران خان اور بشری بی بی کو دوبارہ طلب کیا اور بشری بی بی کا شرعی طور پر عدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ نکاح پڑھایا۔خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نصرمن اللہ اس معاملے پر 8 اپریل کو سماعت کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں