64

سکھر : آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین فیڈریشن کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے سکھر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، مرکزی صدر میاں عبدالرحیم بھارو

سکھر : آل سندھ ایریگیشن ٹریڈ یونین فیڈریشن کی جانب سے مطالبات کے حصول کیلئے سکھر نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا، مرکزی صدر میاں عبدالرحیم بھارو، عرفان رند، عبدالرحمان جمالی، لیاقت باجکانی و دیگر نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی تین سو فیصد بڑھ گئی ہے چھوٹے ملازمین کے لئے گھر کا چرخہ چلانا مشکل ہوگیا ہے، تیس ہزار ماہانہ تنخواہ والے ملازمین فاقہ کشی والی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مہنگائی کے مطابق ہماری تنخواہوں میں 200 فیصد اضافہ کیا جائے، پنجاب، کے پی کے و دیگر صوبوں میں ایریگیشن ملازمین کو صحت کارڈ دیئے گئے ہیں سندھ کے ملازمین کو بھی صحت کارڈ فراہم کیئے جائیں، انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ، چیف سیکرٹری سندھ، سیکریٹری ایریگیشن و دیگر حکام سے مطالبہ کیا کہ ایریگیشن ملازمین کو عید الاؤنس، یوٹیلیٹی الاؤنس سمیت دیگر الاؤنسز دیئے جائیں اور تمام مطالبات تسلیم کیئے جائیں دیگر صورت میں کراچی میں دہرنا دیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں