73

کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران اموات کا معاملہ،فیکٹری مالک گرفتار پولیس نے 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا،مقدمے میں لا پرواہی اور غفلت کی دفعات شامل کی گئی ہیں

کراچی :کے علاقے سائٹ ایریا کی ایک فیکٹری میں راشن تقسیم کرنے کے دوران بھگدڑ مچنے سے اموات کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے کارروائی کر کے فیکٹری مالک عبدالخاق کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے مالک نے بیرون ملک ہونے کے حوالے سے غلط بیانی کی،مقمے میں نامزد فیکٹری مالک اور 2 مینجر سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔سائٹ اے تھانے میں فیکٹری مالک اور مینجر سمیت 9 افراد کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا،مقدمے میں لاپرواہی اور غلفت کی دفعات شامل ہیں،پولیس نے حراست میں لیے گئے ملزمان کیخلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز سائٹ ایریا کراچی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 11 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے تھے،جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے،زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں سول اور عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا،راشن کی تقسیم کے دوران فیکٹری میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔بھگدڑ مچنے سے قریبی دیوار بھی گر گئی تھی،دیوار گرنے اور نالے میں گرنے سے 2 بچے بھی جاں بحق ہوئے،جبکہ نالے میں گر کر کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ عباسی شہید ہسپتال میں 9 افراد کی لاشوں کو لایا گیا، عباسی شہید ہسپتال میں لائی گئی تمام لاشیں خواتین کی تھیں۔ ایس پی سائٹ مغیث ہاشمی نے بتایا کہ راشن تقسیم سے متعلق ایریا پولیس کو مطلع نہیں کیا گیا تھا،لوگوں کی ہلاکتیں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے ہوئیں۔بھگدڑ کے دوران پانی کی لائن بھی پھٹ گئی تھی۔فیکٹری کا مالک پولیس کو اطلاع دیئے بغیر راشن تقسیم کر رہا تھا، تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے پانی کا پائپ ٹوٹ گیا اور پورے پلانٹ میں پانی بھر گیا جس کی وجہ سے افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں