لاس اینجلس پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ انہیں اپنے شوہر عصر ملک کی کیا بات پسند ہے۔انسٹاگرام پوسٹ پر ملالہ نے لکھا کہ انہیں اپنے شوہر عصر ملک کی سب سے زیادہ پسند چیز یہ ہے کہ وہ اسے فکر انگیز تحفے دیتے ہیں۔25سالہ ملالہ نے بتایا کہ لاس اینجلس میں ان کے دورے کیلئے عصر ملک نے انہیں کسٹم پینٹڈ جوتے تحفے میں دیئے ہیں۔انہوں نے جوتوں کی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اس پر روایتی ٹرک والے ڈیزائن بنے ہوئے ہیں۔ملالہ یوسفزئی نے نیلی قمیض، جینز اور کوٹ پہنے ہوئے اپنے شوہر کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔عصر ملک اور ملالہ یوسفزئی نومبر 2021میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے
57