لاہور: سابق ایس پی چوہدری فرحت عباس کو گھر کی دہلیز پر قتل کر دیا گیا۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے سابق ایس پی چوہدری فرحت عباس کو ان کے گھر باہر فائرنگ کرکے قتل کیا۔فرحت عباس کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔نامعلوم ملزمان نے سر پر ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔ملزمان فائرنگ کرتے ہی فرار ہوگئے تھے۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلی حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔واقعے کی تحقیقات کے لیے سی آئی اے اور اسپیشل انویسٹی گیشن پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔ دوسری جانب شہر قائدکے علاقے گارڈن سائوتھ میں گزشتہ روز قتل کیے جانے والے ماہر امراض چشم ڈاکٹر بیربل کے کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے اور جیو فینسنگ کی جارہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں جائے وقوعہ سے ملنے والے گولیوں کے خول فارنزک کے لیے بھیج دیئے گئے ہیں۔ واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان نشتر روڈ سے ہی مبینہ طور پر پیچھے لگے تھے، ڈی سلوا سے پیچھا کرتے ہوئے گڈلک ہال تک پہنچے، گڈلک ہال کے قریب کار پر فائرنگ کی گئی۔حکام کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان ڈرائیونگ سیٹ کی جانب آئے تھے فی الحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ملزمان کی تعداد 2 تھی یا 4۔ اس واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کروایا گیا ہے، پولیس کے مطابق مقتول کے لواحقین، مشاورت کے بعد واردات کا مقدمہ درج کروائیں گے۔ ڈاکٹر بیربل کی میت ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ میں موجود ہے جو اہلخانہ مشاورت کے بعد اندرون سندھ لیکر روانہ ہوں گے۔پولیس حکام کے مطابق مزید سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔ڈاکٹربیربل کے ہمراہ موجود ان کی اسسٹنٹ ڈاکٹر قر العین کے پیٹ پر گولی لگی ہے۔ جن کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے،جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے 3 خول ملے۔
58