اسلام آباد :ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ٹوئٹر پر جاری نوٹس میں کہا گیا کہ پاکستانی حکومت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کر دیا گیا ہے۔نوٹس کے مطابق کمپنی کی گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاؤنٹ روکنے پر مجبور کرتی ہے۔رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ امریکا،کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر سمیت پاکستانی یا بھارتی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
49