47

وزیراعظم کے امارات میں نئی تقرریوں پر مبارکباد کے پیغامات دعا ہے یہ تقرریاں متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کےلئے کامیابی اورخوشحالی کا نیا باب ثابت ہوں۔ شہباز شریف کا ٹویٹ

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شیخ منصور بن زید النیہان کومتحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو ابوظہبی کے ولی عہد کے طور پر تقرری پر پاکستان کے عوام اورحکومت کی جانب سے انہیں دلی مبارکباد دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے شیخ منصور بن زید النیہان کو مبارکباد دیتے ہوئے دعا کی کہ ان کی تقرری متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا دعا ہے یہ نیا باب متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کے لیے کامیابی اور خوشحالی سے بھر جائے۔اسی طرح وزیراعظم شہبازشریف نے شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو ابوظہبی کے ولی عہد کے طور پر تقرری پر مبارکباد دی، اس حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ایک برادر ملک کے طور پر ہم اپنی مضبوط شراکت داری کو جاری رکھنے اور اپنے لوگوں اور خطے کے روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔بتاتے چلیں کہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے یو اے ای کے نائب صدر، ابوظہبی کے ولی عہد اور نائب حکمران کی تقرری کردی، اعلیٰ وفاقی کونسل کی منظوری کے بعد شیخ منصور بن زاید آل نہیان کو امارات کا نائب صدر مقرر کیا ہے جب کہ شیخ محمد بن راشد آل مکتوم بھی یو اے ای کے نائب صدر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے، شیخ منصور نائب وزیراعظم اور وزیرایوان صدارت کی حیثیت سے بھی کام کررہے ہیں۔بتایا گیا ہے کہ امارات کے صدر نے شیخ ہزاع بن زاید آل نہیان کو ابوظہبی کا نائب حکمران مقررکیا ہے، شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے یہ فیصلہ ابوظہبی کے حکران کی حیثیت سے جاری کیا، اسی طرح شیخ طحنون بن زاید آل نہیان کو ابوظہبی کا نائب حاکم اور شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان کو ابوظہبی کا ولی عہد مقرر کیا گیا ہے، نئی تعیناتیوں سے متعلق سرکاری فرمان جاری کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں