52

ججز کے اختلافی نوٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا تحریک انصاف آزاد عدلیہ چاہتی ہے،ن لیگ نے ایسی خاتون کو ترجمان لگایا ہے جو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتی۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا ٹویٹ

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ججز کے اختلافی نوٹ سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف آزاد عدلیہ چاہتی ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگ نے ایسی خاتون کو ترجمان لگایا ہے جو کونسلر کا الیکشن بھی نہیں جیت سکتی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا ایسے ترجمان لگانے سے پارٹی کا حسر کیا ہوتا ہے سب کو معلوم ہے۔قبل ازیں فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے 2 ججز کے تفصیلی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ کوئی پنڈورا باکس نہیں، یہ اقلیت کی رائے ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کے جواب میں فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے ججز کے فیصلے پر کہا کہ کوئی پنڈورا باکس نہیں، یہ اقلیت کی رائے ہے۔ایک صحافی نے ٹوئٹ کی کہ سپریم کورٹ میں ایک اور پنڈورا باکس کھل گیا، سپریم کورٹ کے 2 ججز نے 27 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ دیا ہے۔ٹوئٹ میں کہا گیا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن سے متعلق سو موٹو کو 3-4 سے مسترد کیا گیا۔دوسری جانب حکومت 30 اپریل کو پنجاب میں الیکشن کرانے سے انکار کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔حکومتی اتحاد میں شامل تین بڑی سیاسی جماعتوں نے انتخابات کیس میں فریق بننے کا فیصلہ کر لیا ہے،مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف آج فریق بننے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گی،حکومتی اتحاد کی تینوں سیاسی جماعتیں عدالت میں اپنا مؤقف بھی پیش کریں گی۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے اگر ملک میں سیاسی استحکام چاہئیے تو انتخابات ایک ساتھ کرانا ہوں گے ورنہ ملک بحرانی کیفیت رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ شرط تو نہیں کہ خون کی ہولی کھیل کر ہی انتخابات میں جانا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں