لاہور :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے فوکل پرسن ڈیجٹل میڈیا اظہر مشوانی اب تک لاپتہ ہیں ۔ اظہر مشوانی پر پورے ملک میں کہیں بھی کوئی مقدمہ تاحال سامنے نہیں آیا۔ اظہر مشوانی کے اغوا کا مقدمہ بھی درج نہیں کیا جا رہا اسی سلسلے میں اظہر مشوانی کے بھائی نے عدالت سے رجوع کیا ہے۔ عدالت نے اظہر مشوانی کے بھائی کی درخواست پر پولیس کو نوٹس جاری کر دیا۔اظہر مشوانی کے اغوا کے مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت سیشن عدالت لاہور میں ہوئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ پولیس اغوا کا مقدمہ درج نہیں کر رہی۔پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی جس پر اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔عدالت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔درخواست پر اب مزید سماعت 28 مارچ کو ہو گی۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا انچارچ اظہر مشوانی کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ایک ٹوئٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کے سوشل میڈیا انچارج کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگیا، پنجاب اور اسلام آباد پولیس قوانین توڑ کر پی ٹی آئی کو نشانہ بنا رہی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ ابھی تک اظہر مشوانی کا کوئی پتا نہیں چل سکا،18مارچ کو شبلی فراز اور عمر سلطان کو بھی پولیس نے زدو کوب کیا۔اس ضمن میں رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے کہاکہ آئی جی پنجاب کی دھمکی آمیز گفتگو کے بعد اظہر مشوانی کو گھر کے باہر سے اغوا کیا گیا۔فواد چوہدری نے اظہر مشوانی کو فوری طور پر عدالت پیش کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آئی جی پنجاب پر اگر ظل شاہ کے قتل کی تنقید بھی نہ ہوں تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔اظہرمشوانی کی اہلیہ ماہ نوراظہارنے کہاکہ میرے شوہراظہرمشوانی 3بجے کے قریب گھر سے لاپتا ہوئے،اظہر3بجے کے قریب زمان پارک کے لئے روانہ ہوئے تھے، اگر کسی کو معلوم ہے تو مجھے اطلاع کرے۔
66