54

بھائی نے جائیداد کے تنازع پر اپنے ہی خاندان کے 7 افراد کو قتل کر دیا ملزم نے دو بھائیوں کو کھیت میں قتل کیا،سحری کے وقت بھائی کے گھر گھس کر فائرنگ کی جس سے ماں ، بھابھی اور 3 بچے جاں بحق ہوئے

پاکپتن : جائیداد کے تنازع پر 7 افراد کو قتل کر دیا گیا۔یہ افسوسناک واقعہ پاکپتن میں پیش آیا جہاں پر ایک ہی خاندان کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔پولیس کے مطابق بھائی نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ماں، بھائیوں،بھابھی سمیت 7 افراد کو بےدردی سے قتل کر دیا۔ملزم کی فائرنگ سے ماں ، بھابھی اور 3 بچے جاں بحق ہوئے جبکہ 7 سالہ بھیتجی زخمی ہو گئی۔ملزم نے دو بھائیوں کو کھیت میں فائرنگ کرکے قتل کیا۔ملزم نے دو بھائیوں کو قتل کرکے دیگر کو گھر میں گھس کر قتل کیا۔پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم نے سحری کے وقت بھائی کے گھر گھس کر فائرنگ کی۔پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ لاشوں کو بھی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔تاحال یہ نہیں بتایا گیا کہ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے یا نہیں۔دوسری جانب خاران اور جھل مگسی میں دو مختلف واقعات میں دو افراد کو قتل کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ خاران میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے مہر اللہ کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے اسی طرح جھل مگسی میں اسامہ نامی شخص کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، اور موقع سے فرار ہو گئے لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔علاوہ ازیں شرقپور شریف میں فیکٹری ایریاکی حدود میں سفاک اہلیہ نےشوہرکو قتل کردیا،تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ قلعہ ستار شاہ میں سفاک اہلیہ نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر اپنے شوہر سلمان عرف ججی کو تشدد کے بعد گلا دبا کرقتل کردیا اورفرار ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فیکٹری ایریا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں